امام حسینؓ کی قربانی حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،اعجا ز چوہدری

  امام حسینؓ کی قربانی حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،اعجا ز چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر محمد اعجاز چوہدری نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سید الشہدا امام عالی مقام ع کی قربانی حق اور سچ پر ڈٹ جانے کی تحریک کا نام ہے۔ اسلام اور دین متین کی سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی اور آزمائش سے گریز نا کرنے کا نام ہی فلسفہ کربلا ہے ۔ حسینی فکر اور کربلا کی تعلیمات کا پرچار کرکے ہی نئی نسل کے اعلیٰ اور بلند اخلاق تعمیر کئے جاسکتے ہیں۔ نسلوں کی تربیت کیلئے کربلا آج بھی لازوال کردار اور بہترین تربیت گاہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -