رحمت علی میموریل ٹرسٹ میں جدید طریقہ تعلیم پر آگاہی ورکشاپ

  رحمت علی میموریل ٹرسٹ میں جدید طریقہ تعلیم پر آگاہی ورکشاپ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ایجوکیشن کمپلیکس ٹاؤن شپ میں  ”جدید طریقہ تعلیم کے بارے آگاہی“ کے عنوان سے ایک روز و ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس کا مقصد اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں پروفیشنل زندگی میں جدید ٹریننگ سے روشناس کروانا تھا۔ معروف ماہر تعلیم اور سنگل نیشنل کریکولم کی رکن ڈاکٹر دانیہ قاضی، سکول کی پرنسپل نجم الصباح کے علاوہ50اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر دانیہ قاضی نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ کی تربیت بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے طلباء کو اچھے طریقے سے پڑھا سکیں۔ انہوں نے اساتذہ کو جدید اور منفرد انداز میں تعلیم و تربیت کے تقاضے بتائے جسے اساتذہ نے دلچسپی اور دلجمعی سے سنا اور پسند کیا۔ اس تربیتی پروگرام کی میزبانی پرنسپل چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز سکول نجم الصباح نے کی۔ انہوں نے اس نتیجہ خیز تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر صدر ٹرسٹ ڈاکٹر سید عثمان واسطی اور جنرل سیکرٹری ٹرسٹ خالد محمود رسول کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -