ایل ڈی اے سٹی کے تعمیراتی کام کیلئے خصوصی پلان تیار کیا جائے،عامر احمد

ایل ڈی اے سٹی کے تعمیراتی کام کیلئے خصوصی پلان تیار کیا جائے،عامر احمد

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی ے نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کے تعمیراتی کاموں کے متعلق خصوصی پلان تیار کیاجائے، ڈی جی کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی کے اجلاس میں چیف انجینئر اسرار سعید نے بریفنگ دی۔ لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی کے زیر التواء معاملات جلد از جلد نمٹائے جائیں۔ سپر وائزری کمیٹی ایل ڈی اے سٹی کے معاملات کی مکمل نگرانی کرے۔انہوں نے کہا کہ سکیم کے لیے لینڈ ایکوزیشن کا کام جلد مکمل کیاجائے اور سکیم کی اراضی میں آنے والی انڈسٹری کی شفٹنگ کے لیے بھی جامع پلان مرتب کیاجائے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل ڈی اے سٹی کے معاملات اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا چیف انجینئر اسرار سعید خان نے ڈی جی ایل ڈی اے کو”ایل ڈی اے سٹی“سکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے ”ایل ڈی اے سٹی“ کے ڈویلپمنٹ پارٹنرزکو اہداف جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سکیم کی با?نڈری وال بھی جلد از جلد مکمل کی جائے۔اجلاس میں چیف انجینئر ون اسرار سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ) عمران علی،چیف ٹا?ن پلانر شکیل انجم منہاس،ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -