کنو پاکستان میں سب زیادہ کاشت ہوتا ہے،محمد نواز میکن

کنو پاکستان میں سب زیادہ کاشت ہوتا ہے،محمد نواز میکن

  

سرگودھا  (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایوب ریسرچ انسیٹوٹ آف پنجاب محمد نواز میکن نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹرس فروٹ جس میں کنو بھی شامل ہے یہ پاکستان میں سب سے زیادہ کاشت ہونے والی فصل ہے یہ سب سے زیادہ پیداوار اور سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہونے والا فروٹ ہے۔انہوں نے  بتایا کہ سرگودھا  میں تقریبا 2لاکھ 50ہزار ایکڑ کے قریب کنو کے باغات ہیں اس سے بہترپیداوار لینا اور زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ لینا کسان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے۔انہوں  نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میٹھا پھل کے لیے صحت مند نرسری بہت ضروری ہے، اب جدید ٹیکنالوجی سے کسان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس نے بوٹے کومقررہ وقت میں ہی لگاناہے بلکہ کسان اب ہم سے کسی بھی موسم میں پلانٹیڈ پودے لے سکتا ہے۔ انہوں نے کسانوں کوکہا کہ فی ایکڑ میں اب پودے زیادہ لگانے چاہئے اس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ پودا اتنا دور ہوکہ اس میں ہوااور روشنی گزرنا ممکن ہو ہوا اور روشنی کا گزرنا پودے اور پھل دونوں کے لیے ضروری ہے۔جوپودا ہرسال 2 سے 3 من پھل دے اس کے لیے اسی رفتار سے ہی خوراک کی ضرورت ہے کسان مہنگی کھاد کی وجہ سے پریشان ہے لیکن وہ وقت کے ساتھ اس کی ضرورت کو پورا کرے کیونکہ اس کی قیمت پودا اپنی پھل کی اوسط سے پوری کرے گا۔محکمہ کی طرف سے شیڈول دیا گیا ہے اس حساب سے پودے کی عمر کے مطابق کھاد کا استعمال کیا جائے گوبر کی کھاد کا استعمال پودے اور زمین کے سٹریکچر کو بہتر کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے پھل پورا سال پودے کو چوستا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کو لاڈلہ باغ بھی کہا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -