مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر توجہ دینے کی ہدایت

  مولی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری پر توجہ دینے کی ہدایت

  

قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کے دوران نیچی جگہوں پر پانی زیادہ دیرکھڑاہونے اور اونچی جگہوں پر کم پانی سے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے لہذاکاشتکار مولی کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری پرخصوصی توجہ دیں۔ انہوں نیاے پی پیکوبتایا کہ مولی کی 40 دن والی قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سے 55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگیتی مولی کی کاشت دریانہریا راجباہ کے قریب زرخیز زمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کے بعد اورکھیلیاں نکالنے سے پہلے ایک بوری ڈی اے پی اورایک بوری سلفیٹ آف پوٹاش فی ایکڑ استعمال کی جائے کیونکہ پوٹاش کی کھا دجڑ والی فصلوں کیلئے نہایت ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -