ایف بی آر کا ملک بھر میں 100سے زائد ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر کا ملک بھر میں 100سے زائد ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

       اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے100سے زائد بڑے ریٹیلرز کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا،ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا، پی او ایس سے منسلک ہونے کے لیے بڑے ریٹیلرز کو 10اگست کی ڈیڈ لائن، منسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا،ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز کو 60فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی، بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی،غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور، فیصل آباد کی ہے، ایف بی آر اعلامیے کے مطابق بندرگاہوں اور کسٹم سٹیشنز پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا،چیف کلیکٹرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمدکنندگان کو ریلیف کیلئے اقدام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ایف بی آر

مزید :

کامرس -صفحہ اول -