بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید6 افرادجاں بحق

 بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید6 افرادجاں بحق

  

 کوئٹہ  (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید6 افرادجاں بحق ہوگئے مرنیوالوں کی تعداد 176 ہوگئی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار میں 4 مرد اور ایک خاتون اور قلات میں ایک مردجاں بحق ہونے کے بعد صوبے میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 176ہوگئی۔ہلاک ہونے والوں میں کل 77مرد،44خواتین اور55 بچے شامل ہیں حالیہ بارشوں سے75 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں 

بارشیں 

مزید :

کامرس -صفحہ اول -