چیف سیکرٹری کامران افضل کی پنجاب میں مزید کام کرنے سے معذرت

چیف سیکرٹری کامران افضل کی پنجاب میں مزید کام کرنے سے معذرت

  

         لاہور(جنرل رپورٹر،این این آئی) چیف سیکرٹری پنجاب کامرا ن علی افضل نے پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کوخدمات واپس لینے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 5افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پنجاب میں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے اس لئے پنجاب سے خدمات واپس لے لی جائیں۔وفاقی حکومت نے کامران علی افضل کو دس محرم الحرام تک فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کامران علی افضل بطور چیف سیکرٹری پنجاب 10 محرم تک کام کرتے رہیں گے، عاشورہ کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی ہوگی، صوبائی حکومت سے نئے چیف سیکرٹری کے لئے نام مانگے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر)اسد اللہ خان کو ایڈیشل چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری یوتھ افئیز اینڈ سپورٹس اسد اللہ فیض کو تبدیل کر کے سیکرٹری مائیز اینڈ منرلز تعینا ت کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سارہ رشید سے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزجبکہ ممبر جوڈیشنل بورڈ آف ریونیو سید مبشر حسین کوتبدیل کر کے سیکرٹری بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

چیف سیکرٹری

مزید :

کامرس -صفحہ اول -