وزیر خارجہ اور کمبوڈین وزیر اعظم کی ملاقات،باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  وزیر خارجہ اور کمبوڈین وزیر اعظم کی ملاقات،باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے ...

  

        اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف ساتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان)کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ بلاول زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات ہوئی،بلاول بھٹو نے 29ویں اے آر ایف وزارتی اجلاس میں وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی،وزیر خارجہ نے کمبوڈین وزیر اعظم کو آسیان اور اے آر ایف کی کمبوڈیا کی قیادت پر مبارکباد دی، انہوں نے آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا،بلاول بھٹو نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو سراہا اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،کمبوڈین وزیر اعظم نے بھی تکنیکی معاونت کے پروگرام سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور مثبت جذبات اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ ملاقات

مزید :

کامرس -صفحہ اول -