نیا الیکشن کمیشن،سندھ اسمبلی تحلیل ہمارے مطالبات،شوکاز نوٹس کا جواب دینگے:تحریک انصاف

  نیا الیکشن کمیشن،سندھ اسمبلی تحلیل ہمارے مطالبات،شوکاز نوٹس کا جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل جواب دیں گے،آئندہ انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے،سندھ اسمبلی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں،معیشت تباہ ہورہی ہے،طاقتور حلقے صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسے نہ لگائیں،امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دے گی، الیکشن کمیشن نے 8 فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دئیے جس کے بعد سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دئیے، اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اورنیاالیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں، راناثناء اور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے،معیشت تباہ ہورہی ہے،طاقتور حلقے صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسے نہ لگائیں،امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے متعلقہ وزارتوں سے واضح بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے جس میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری مارے گئے تھے بلکہ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟۔
تحریک انصاف

مزید :

کامرس -صفحہ اول -