گزشتہ مالی سال، بینکوں کے ڈیپاز ٹس میں اضافہ 

گزشتہ مالی سال، بینکوں کے ڈیپاز ٹس میں اضافہ 

  

اسلام آباد  (اے پی پی):شیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر15.22 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22809627 ملین روپے ریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 15.22 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے کھاتوں کاحجم 19795921 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،مئی کے مقابلہ میں جون میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں 7.84 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں کاحجم  21151357 ملین روپے ریکارڈکیاگیا جوجون میں بڑھکر22809627 ملین روپے ہوگیا۔

مزید :

کامرس -