شہداء قوم کا فخر،عظیم قربانیوں پر انکے اہل خانہ کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے:جنرل باجوہ

  شہداء قوم کا فخر،عظیم قربانیوں پر انکے اہل خانہ کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قربانیوں پر اپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ آرمی چیف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے میجرجنرل امجدحنیف اور میجرطلحہ منان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔آرمی چیف راولپنڈی میں دونوں شہدا ء کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرجنرل باجوہ نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، عظیم قربانیوں پراپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتناشکریہ اداکریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارافرض ہے، ہم ہمیشہ کیلئے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے ذمہ دارہیں۔
جنرل باجوہ

مزید :

کامرس -صفحہ اول -