100اور1500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی

100اور1500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی

  

راولپنڈی (این این آئی)100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15اگست کو ہوگی۔100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس بانڈز کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرے انعام میں ایک ہزارروپے مالیت کے 1199انعامات ہیں۔ 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے 3 انعام ہیں۔ 

تیسرے انعام میں 18500روپے مالیت کی1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

مزید :

کامرس -