غیر ملکی خریداروں کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے اقدامات جاری: کاریٹ ایسوسی ایشن 

غیر ملکی خریداروں کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے اقدامات جاری: کاریٹ ایسوسی ...

  

لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر (ر) اختر نذیر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش دنیا میں پاکستانی مصنوعات کو روشناس کرانے اور انڈسٹری کیلئے تقویت کا باعث بنے گی، زیادہ سے زیادہ غیر ملکی خریداروں اور مندوبین کو پاکستان لانے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کارپٹ کی صنعت سے وابستہ نمائندوں سے عالمی نمائش کی تیاریوں کے سلسلہ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئندہ انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلا ن کیا گیا۔ اجلاس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، نمائش کے چیف آرگنائزر ووائس چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر ایگزیکٹو ممبر ریاض احمد، سعید خان، عثما ن اشرف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ میجر (ر) اختر نذیر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ کارپٹ ایسوسی ایشن کی نمائشوں کے ذریعے غیر ملکی خریداروں کاپاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اورہر سال اس تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید :

کامرس -