لائر دیر،نامعلوم افراد کی فائرنگ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق،پی ٹی آئی رکن اسمبلی زخمی

  لائر دیر،نامعلوم افراد کی فائرنگ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق،پی ...

  

        لوئردیر(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس نے کہاکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کہاکہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت سمیت زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

ملک لیاقت زخمی 

مزید :

کامرس -صفحہ اول -