عثمان بزدار کے دور میں ہیپا ٹائٹس ویکسین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

  عثمان بزدار کے دور میں ہیپا ٹائٹس ویکسین کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہیپاٹائٹس ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے دور میں ہیپاٹائٹس ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور دستاویزات کے مطابق ہیپاٹائٹس ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں خرید کر 30 لاکھ خوراکوں کا اندراج کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق صوبے کے لئے 15 لاکھ ہیپاٹائٹس ویکسین خوراکیں خریدنے کے بجائے 30 لاکھ کا آرڈر دیا گیا اور پروگرام منیجرنے دگنی خوراکیں منگوانے کی اجازت بھی طلب نہیں کی۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام نے 30 لاکھ خوراکوں کی قیمت بھی ادا کی لیکن خوراکیں 15 لاکھ ہی ملیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے اس حوالے سے تحقیقات کی منظوری دے دی ہے اور ڈی جی انڈسٹریز تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے ہیں، کمیٹی کو 60 روزمیں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بے ضابطگیاں

مزید :

کامرس -صفحہ اول -