زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے،  احمد علی گورایہ

زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے،  احمد علی گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد  (اے پی پی):پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر احمد علی گورایہ نے کہا کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیے گی لہذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔ انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -