کامن ویلتھ گیمز،پاکستان نے  مجموعی طور پر 7تمغے جیت لئے

  کامن ویلتھ گیمز،پاکستان نے  مجموعی طور پر 7تمغے جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم (افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے اسد علی نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو 55 سیکنڈز میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔اسد علی نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو 11-0 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔جبکہ اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے ریسلر روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور سلور میڈل اپنے نام کرلیا جس کے ساتھ ہی قومی دستے کے تمغوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔ ایونٹ کے ریسلنگ مقابلوں کی 74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ وہ فائنل مقابلے میں بھارت کے نوین کو چت نہ کرسکے۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا تیسرا چاندی کا تمغہ ہے جبکہ مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والے 20 سالہ شریف طاہر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا۔
کامن ویلتھ

مزید :

کامرس -صفحہ اول -