دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال 

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد ایک  لاکھ 63ہزار500کیوسک اور اخرج ایک لاکھ  14 ہزار900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ  کے مقام پرآمد43ہزار300کیوسک اور اخراج 43ہزار900 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد42ہزار700کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآ مد65 ہزارکیوسک اور اخراج38ہزار 300 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمدایک لاکھ 24 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک  لاکھ 18  ہزار 500 کیوسک،چشمہ  ایک لاکھ 59 ہزار 100 کیوسک اور اخراج   ایک لاکھ 41 ہزار900  کیوسک، تو نسہ آمد 2 لاکھ42 ہزار 100  کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
 اور اخراج 2لاکھ 42ہزار 100کیوسک، پنجند آمد  83ہزار 600کیوسک اور اخراج 73 ہزار200 کیوسک، ہیڈ تریمو 61  ہزار200 کیوسک اور اخراج 55ہزار 400 کیوسک، گدو آمد4 لاکھ 17 ہزارکیوسک اور اخراج 3لاکھ 86 ہزار 600کیوسک، سکھر آمد3لاکھ 55ہزار700 کیوسک اور اخراج 3  لاکھ 16 ہزار300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد ایک لاکھ88ہزار100کیوسک اور اخراج  ایک لاکھ  70ہزار600کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1539.31 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.217 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1161.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.256 ملین ایکڑ فٹ جبکہ  چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح648.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے۔
٭٭٭٭٭

مزید :

کامرس -