شہیدوں کو سیاسی موضوع  بناناغلط ہے، وزیر دفاع

      شہیدوں کو سیاسی موضوع  بناناغلط ہے، وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی۔ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لسبیلا میں فوجی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکارہوا، ہیلی کاپٹرحادثے میں فوجی افسران شہید ہوئے، فوجی افسران نے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کیا، ہیلی کاپٹرحادثے پرکچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلائی،دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، دشمن ملک کی خواہش ہے پاکستان کا دفاع کمزورہو۔ شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی بات نہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گری ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اورچیز ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحے سے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال پستی کی انتہا ہے، رنج وغم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے،جنہوں نے ٹوئٹس کیے ان کی سرپرستی کی جاتی ہے، گالم گلوچ احسان فراموش لوگوں کا کام ہے، سوشل میڈیا پر ایسے الفاظ استعمال کیے یہ ہماری سیاسی روایات نہیں تھی، بچوں کو وہ تربیت نہ دیں وہ گالم گلوچ کریں، اگراقتداران کے پاس ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، اگر ادارے، پولیس، نیب مخالفین کے خلاف استعمال ہو تو سب اچھا ہے۔ پاک سرزمین کی بقا کو اپنے اقتدارکے ساتھ مشروط نہ کریں، ہمیں مسلح افواج کی قربانیوں پر فخرہے 
وزیر دفاع

مزید :

کامرس -صفحہ اول -