آئندہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے  پلان مرتب کیاجائے،سعد رفیق 

آئندہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے  پلان مرتب کیاجائے،سعد رفیق 

  

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ریلوے کو بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگدی گئی۔ خواجہ سع رفیق نے متاثرہ علاقوں میں ریلوے کی جانب سے راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا جس کے اثرات ابھی تک چل رہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ آئندہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پلان مرتب کیاجائے۔ریلوے کوچز کی دستیابی کیلئے ریلوے ورکشاپس مغلپورہ میں پرانی کوچز کو جلداز جلد استعمال کے قابل بنایا جائے،کوچز کی تیاری میں اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ اس کی لاگت کو چ کی معیاد کے دوران ہی حاصل کر لی جائے،مغلپورہ ورکشاپ کی مشینری کو فوری اپ گریڈ کرنے کا پلان مرتب کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پرانی مشینری کے متبادل نئی مشینری لگائی جائے،ورکشاپس میں ویئر ہاوسز کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ سامان کی دیکھ بھال اورنگرانی ہو سکے۔ریلوے ہر ڈویژن میں سٹالز/کھوکھا بازار کا پلان تیار کرے گی تاکہ مزید آمدن حاصل کی جاسکے۔سٹیشنوں پر سولرائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،ابتدائی طور پرفیز ون میں ریلویفیکٹریز کو سولرائزیشن پر منتقل کیا جائے،سٹیل شاپ مغلپورہ میں  فرنس آرک مشینری کی تنصیب کواسی سال مکمل کیا جائے۔

سعد رفیق

مزید :

کامرس -صفحہ اول -