پاک فوج کی ملک کے لئے لازوال قربانیاں ہیں،فیصل محمود

پاک فوج کی ملک کے لئے لازوال قربانیاں ہیں،فیصل محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سبزہلالی پرچم کے محافظ وطن کے غیور بیٹوں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ اپنی محبتوں کا خراج پیش کرتی رہے گی۔  وطن کے جانباز محافظوں کی قربانیوں کی پوری قوم مقروض ہے۔ پاک فوج کے ہزاروں جانبازوں نے پاک دھرتی پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔ پاکستان کے کروڑوں عوام کی دعائیں پاک فوج کی پشت پر ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما فیصل محمود نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا دشمن کی گھٹیا چالیں ناکام ہوکر رہیں گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -