خود پور کے رہائشیوں کو قبرستان الاٹ کیا جائے،اہل علاقہ

خود پور کے رہائشیوں کو قبرستان الاٹ کیا جائے،اہل علاقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پٹوار سرکل خود پور کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کو قبرستان کے لئے سرکاری اراضی الاٹ کی جائے مکینوں کے مطابق لوہاراں والا کھوہ اور اس کے گردونواح میں واقع رہائشی آبادیوں میں رہنے والے افراد کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے مراکہ کوارٹرز، علی حسین آباد لوہاراں والا کھوہ رانا ٹاؤن ڈیرہ گنگاں والا، اور مدینہ کالونی کے مکینوں کے لئے ایک ایک ایکڑ رقبے پر مشتمل تین چھوٹے چھوٹے قبرستان ہیں جو اس وقت مکمل طور پر بھر چکے ہیں تینوں قبرستان میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو مشکل پیش آ رہی ہے۔


 مراکہ کوارٹرز کے نمبردار رانا عمیر امتیاز، سابق جنرل کونسلرز چوہدری وسیم اختر گجر،اصغر علی جٹ بوبی گجر مشتاق ابراہیم سمیت معززین علاقہ نے ایک درخواست نمبر 9127 ڈی سی لاہور کو دے رکھی ہے جس پر فوری عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے مکینوں کے مطابق پٹوار سرکل خود پور میں ڈیرہ گنگاں والا کے مقام پر 71 کنال سرکاری اراضی خالی پڑی ہے اگر وہاں سے پانچ چھ ایکڑ اراضی قبرستان کے لئے الاٹ کر دی جائے تو ساٹھ ہزار سے زائد افراد کا یہ بنیادی مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکتا ہے درخواست گزار افراد کا کہنا ہے اسی خسرہ اور کھتونی نمبر سے دو مہینے پہلے کرسچین کمیونٹی کو سرکاری سطح پر دو ایکڑ سے زائد رقبہ قبرستان کے لئے الاٹ کیا جا چکا ہے