تحریک لبیک کی پیغام سیدنا امام حسینؓ کانفرنس آج ہو گی

تحریک لبیک کی پیغام سیدنا امام حسینؓ کانفرنس آج ہو گی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سالانہ ”پیغامِ سیدنا امام حسینؓ کانفرنس آج تحریک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں ہوگی۔ کانفرنس میں شیخ الحدیث علامہ ارشاد احمد حقانی، استاذ العلماء مفتی محمد رضاء المصطفیٰ را ز ی، علامہ فرمان علی حیدری، استاذ العلماء مفتی محمد زاہد نعمانی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی و دیگر خطاب کریں گے۔ اشرف آصف جلالی نے  کہا کہ معاشرے میں حسینیت کو فروغ دینا وقت کا بہت بڑا جہاد ہے۔ حسینیت کے خدوخال اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دین کی بقاء اور ارتقاء حسینیت سے وابستہ ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلامی احکام اور شرعی حدود پر آنچ نہ آنے دینے کا نام حسینیت ہے۔ حسینیت کا خمیر تعلیمات اہل بیت و تعلیمات صحابہؓ سے اٹھا ہے۔ یزیدیت پر حسینیت کا لیبل چڑھانے والے فضاؤں کو آلودہ کر رہے ہیں۔۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -