ریلیف آپریشن:الخدمت نے امدادی سامان سندھ ریجن کے حوالے کردیا

 ریلیف آپریشن:الخدمت نے امدادی سامان سندھ ریجن کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت نے سندھ کے سیلاب متاثر ین کے یسکیواورریلیف آپریشن کیلئے سامان الخدمت فاو نڈیشن سندھ ریجن کے حوالے کردیا ہے۔چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے سامان ہفتے کی سہ پہر مرکز ی دفتر میں الخدمت سندھ ریجن کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری کے حوالے کیا۔سامان میں کشتی،نکاسی آب کے لیے سکشن پمپس،جراثیم کش اسپرے کی مشینیں اور بڑی تعداد میں مچھر دانیاں شامل تھیں۔اس موقع ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔سامان کی حوالگی کے موقع پر نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت اس وقت سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور بڑے پیمانے پر وہاں خدمت کے کام کیے جارہے ہیں۔الخدمت فاو نڈیشن سندھ ریجن کو فراہم کیا جانے والے سامان سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب تاحال امداد کے منتظر ہیں،گھر تباہ ہونے سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبو ر ہیں۔الخدمت متاثرین سیلاب کی مدد کر رہی ہے اور انہیں راشن،خیمے،ترپال،کمبل اور دیگر سامان بھجوایا گیا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کچھ کمی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ وہاں اب بھی بڑے پیمانے پرامدادی اشیا کی ضرورت ہے۔اہل خیر الخد مت کا ساتھ دیں۔صدر الخدمت فاو نڈیشن سندھ ریجن ڈاکٹر تبسم جعفری نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے ریسکیو وریلیف آپریشن کے لیے سامان کی فراہمی پر الخدمت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سامان کی دستیابی کے بعد الخدمت سندھ ریجن کو صوبے کے متاثرین سیلاب کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں آسانی ہوگی۔