سکول سے باہر 10 لاکھ بچوں کے داخلے کو یقینی بنائیں گے‘ محمد خالد خان

  سکول سے باہر 10 لاکھ بچوں کے داخلے کو یقینی بنائیں گے‘ محمد خالد خان

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)سپیشل سیکرٹری تعلیم محمد خالد خان نے کہا ہے کہ اس سال خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم سکول سے باہر 10لاکھ بچوں کا داخلہ یقینی بنائے گا کیونکہ ایک سروئے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کم و بیش 47لاکھ بچے سکولوں سے باہر رہ کر علم کے حصول سے محروم ہیں اور اگر یہ سروئے درت ہو تو پھر تو محکمہ تعلیم کے افسران، ساتذہ، پرنسپلز اور سماجی اداروں سمیت والدین کو چاہیئے کہ وہ سال   میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سر توڑ کوشش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1نوشہرہ کینٹ میں داخلہ مہم کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام  اور ایس آر ایس پی، جی آئی زی کے تعاون سے  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ نے کی، جبکہ تقریب میں ڈی ای او زنانہ درشہوار، جی آئی زی کے ایڈوائزر رخسار خان،  ٓ، اے ایس ڈی ای او افتخار احمد ایس ڈی ای او نوشہرہ شبیر احمد،، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹئر نوشہرہ مراد خان،محکمہ تعلیم کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ بھی موجود تھے سپیشل سیکرٹری تعلیم محمد خالد خان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم اور وزارت تعلیم نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہائی، مڈل، پرائمری اور ہائرسیکنڈری سکولوں کو بہتر سہولیات دیں ہیں جس میں سکولوں کو معیاری فرنیچر،  کھیل کھود اور تفریحی مواقعوں  کی فراہمی قابل کرز ہیں انہوں نے مزید کہا کہ امسال داخلہ مہم میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وزیر تعلیم شہرام  خان ترکئی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ خیبر پختونخواہ میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو اور پڑھا لکھا،، خیبر پختونخواہ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -