عابد سلطان کی نوشہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری پر حملہ کیخلاف اظہار یکجہتی
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ امن جرگہ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عابد سلطان کی قیادت میں امن جرگے نے نوشہرہ پریس کلب اکرپریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہنشاہ پر قاتلانہ حملے پر اظہار یکجہتی کی اور واقعے کی مزمت کی۔اس موقع پر میاں امجد شاہ کاکاخیل، جاوید امیر صاحب، عابد تاج بھی ہمراہ تھے۔ عابد سلطان نے پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آزاد صحافت ملک میں معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ شہنشاہ اوران کی پوری ٹیم کی برائیوں کے خاتمے کے لئے بے مثال صحافتی کردار مسلمہ ہے۔ امن جرگہ ملزمان کی گرفتاری میں تاخیری حربے برداشت نہی کرے گی امن جرگہ نوشہرہ کی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ انتظامیہ ملزمان کی جلدگرفتاری کو یقینی بنائیں۔