ٹی ٹونٹی مردان کپ ٹورنامنٹ میں افغان کلب چارسدہ کی کامیابی

  ٹی ٹونٹی مردان کپ ٹورنامنٹ میں افغان کلب چارسدہ کی کامیابی

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)ٹی ٹونٹی مردان کپ ٹورنامنٹ میں افغان کلب چارسدہ نے ینگسٹر کلب کو 6وکٹ سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔عبد اللہ کے شاندار 54رنزاور عثمان کی تین وکٹ۔تفصیلات کے مطابق عبد الولی خان یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری ٹی ٹونٹی مردان کپ کے کوارٹر فائنل میں ینگسٹر کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 139رنز بنائے جس میں سلمان نے 38،فرہاد نے 35اور احسان نے 24رنز بنائے۔افغان کلب کی طرف سے عثمان نے تین جبکہ محب اور عباس نے دو دو کٹ حاصل کیے۔افغان کلب نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا جس میں عبداللہ نے 54،لقمان نے 30اور خالد نے 24رنز بنائے۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -