سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 30  سے نامعلوم شخص کی نعش بر آمد

سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 30  سے نامعلوم شخص کی نعش بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 30 سے نامعلوم شخص کی نعش بر آمد ہوئی ہے جس کو اے سیکشن پولیس چوکی شھید گل حسن کی معرفت نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال سکھر منتقل کیا اور بعد ازیں  اے سیکشن پولیس قانونی کاروائی کے بعد نعش کے ورثاء نہ ملنے کے بعد لاواث میت تدفین کے لیئے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کی گئی ہے ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی طریقے سے اے سیکشن پولیس کی نگرانی میں نیو گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔