ہیلی کاپٹر حادثہ میں ملک و قم کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا:مختیار اخونزئی

  ہیلی کاپٹر حادثہ میں ملک و قم کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا:مختیار اخونزئی

  

      رستم (تحصیل رپور ٹر) تحصیل کونسل رستم کی خاتون کونسلر سنی مختیار اخونزئی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت سے ملک و قوم کا بڑا مالی و جانی نقصان ہوا ہے خدمت انسانی کا فریضہ انجام دینے کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے افسران نے قوم و ملک کے لئے قربانی کی ایک اور تاریخ رقم کردی ہے۔ سیلاب کی زد میں آئے پاکستانیوں کو بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دینے والوں کو پوری قوم عقیدت کا سلام پیش کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کی خبر نے پاکستانی مرد اور خواتین کو گہرے صدمے سے دوچارکر دیا ہے، دکھ اور غم کے اس مشکل وقت میں ملک بھر کے خواتین پاک آرمی کے ساتھ اس صدمے میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی قدرتی آفات خاص کر سیلاب کی زد میں آئے علاقے کے لوگوں کو مصیبت سے جلد نجات عطا فرمائے اور اس افسوسناک حادثے میں شہید ہونیوالے فوجی آفیسرز و اہلکاروں کے درجات بلند عطافرماویں۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -