سیلاب متاثرین کیلئے ریلوے پشاور ڈویژن کی جانب سے سامان روانہ 

  سیلاب متاثرین کیلئے ریلوے پشاور ڈویژن کی جانب سے سامان روانہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے پشاورڈویژن نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کے احکامات پر پشاورکینٹ سے امدادی اشیا سے بھری سپیشل ٹرین بلامعاوضہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے روانہ کردی جس میں بستر' کھانے پینے کی اشیا ' میڈیسن ' کمبل بستر ' جرنیٹر اورپہنے کے کپڑے ' جوتے اوربچوں کے کھلونے اورکثیر تعداد میں اشیائے ضروریہ شامل ہے۔ اس موقع پر ڈویزنل سپرنٹنڈنٹ ناصرخلیلی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ریلوے پشاورڈویژن بلوچستان اورسندھ کے سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ ہے اورانشا اللہ پاکستان ریلوے امدادی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لے گی اوراس امدادی سرگرمیوں اورریلیف کیمپوں کاسلسلہ جاری رہیگا اورپاکستان ریلوے پشاور ڈویژن متاثرہ علاقوں میں بحالی زندگی میں بھرپور کردار ادا کریگی جو پشاور ڈویژن کے 10بڑے سٹیشنوں میں قائم کیاگیا ہے۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -