سانحہ بابڑہ 74 سال ' اے این پی کا صوبہ بھر میں تقریبات کا اعلان

  سانحہ بابڑہ 74 سال ' اے این پی کا صوبہ بھر میں تقریبات کا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے خیبرپختونخوا کے زیراہتمام سانحہ بابڑہ کے 74 سال مکمل ہونے پر تمام تحصیلوں میں تقریبات منعقد کئے جائیں گے۔ صدر اے این پی خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شہدا کی یاد میں تقریبات دو حصوں میں ہوں گے۔ پہلے حصے میں طلبہ، محققین، دانشور اور اساتذہ مقالے سنائیں گے جبکہ دوسرے حصے میں ملگری لیکوالان کے زیراہتمام مشاعروں کا انعقاد کیا جائیگا اور شہدائے بابڑہ سمیت قومی تحریک کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کی جائیگی۔ صوبائی صدر نے تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان تقریبات میں طلبہ، اساتذہ، صحافیوں، وکلاء، ڈاکٹرز اور مصنفین سمیت عوام کی کثیر تعداد کو مدعو کریں۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -