خیبرپختونخوا،پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک کے ذریعے حکومت خاتمے کا دعویٰ

  خیبرپختونخوا،پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک کے ذریعے حکومت خاتمے کا دعویٰ

  

        پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین خان نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں 51فیصدممبران عنقریب فارورڈبلاک بناکر موجودہ صوبائی حکومت کا خاتمہ کرینگے اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے صوبے میں نئی حکومت قائم کرینگے اور وزیراعلی کاتعلق بھی فارورڈبلاک سے ہی ہوگا۔صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات امجدآفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدرنجم الدین نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے اور گزشتہ روز ان کا ایک ایم پی اے بھی حکومت کے خلاف بول پڑا ہمارے یعنی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کا رابطہ ہے فارورڈ بلاک اپنا وزیراعلی کا امیدوار لائے گا ہم اس کی تھوڑی مدد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تباہی میں عمران خان حکومت کا مکمل ہاتھ ہے بہت جلد اس آدمی کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے،صوبے میں اداروں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کو پتہ ہے جس شخص کو صادق اور آمین کا لقب ملا تھا وہ سب سے بڑا چور نکلا سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عمران خان کے خلاف سخت ایکشن لیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر خود نہیں ان کا بیٹا جے یو آئی میں چلا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے کہاکہ عمران خان رجیم چینج کی بات کرتے ہیں وزیراعلی امریکی سفیر سے ملاقات کرتے ہیں امریک کے سفیر سے صوبائی حکومت گاڑیاں لیتی ہے یہ خان صاحب کا دوہرا معیار ہے۔ امجد آفریدی نے کہاکہ 2021 سے اب تک شمار کرلیں پولیس پر کتنے حملے ہوئے، 2021 میں 53 اور 2022 میں 63 پولیس اہلکار دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہوئے پولیس ایکٹ 2017 کو فوری طور پر ختم کیاجائے انہوں نے مزید کہاکہ ہسپتالوں کے بعد اب سرکاری سکولوں کی بھی نجکاری کی جارہی ہے بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات دینے کی بجائے سرکاری افسران کو اختیارات دے دیئے گئے 18 لاکھ بدعنوانی پر عمران خان نے سابق حکومت میں محمود خان کو سپورٹس منسٹری سے ہٹایا تھابی آرٹی،مالم جبہ اوربلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جبکہ حکومت بی آرٹی کی تحقیقات کے خلاف عدالتی سٹے کے پیچھے چھپی ہوئی ہے اگر یہ اتنا ایماندار ہے تو پھر سپریم کورٹ میں سٹے کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں سپریم کورٹ اگر کیس نہیں کھولتا تو ہم پھر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بی آرٹی میں بدعنوانی کی تحقیقات سمیت بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ سکینڈل کے بندفائلزدوبارہ کھولے جائیں بدعنوانی چھپانے کے لئے جنگلات کو مختلف مقامات پر آگ لگایا گیا لوکل ٹرانسپورٹر کیساتھ بی آر ٹی میں دو دو بندے بھرتی کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ا مجدآفریدی نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے کہ 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینگے ان کے پاس اب امیدوار ہی نہیں ہیں قبل ازیں نجم الدین کی زیرصدارت پارٹی کا صوبائی کابینہ اجلاس منعقد ہوا کابینہ اجلاس میں پارٹی کو ازسر نو منظم کرنا اور عوام تک پہنچنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی کی رکنیت سازی اور ان کو کارڈر کا اجرا کیا جائے گااجلاس میں جنرل سیکرٹری شجاع خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعیدگوہرانقلابی،لیاقت شباب سمیت دیگرعہدیداروں نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -