7 ویں محرم‘ سی ٹی او کا اندرون شہر ماتمی جلسوں کے روٹس کا دورہ

  7 ویں محرم‘ سی ٹی او کا اندرون شہر ماتمی جلسوں کے روٹس کا دورہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے 7 ویں محرم الحرام کے سلسلے میں اندرون شہر ماتمی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایس پی ہیڈکوارٹرز رحیم حسین، ایس پی سٹی محمد سعید، ڈی ایس پی زیور شاہ، ڈی ایس پی ذکا اللہ ڈی ایس پی ظہور خان اور ڈی ایس پی اصلاح الدین بھی انکے ہمراہ تھے. *چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت* نے محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر تعینات نفری سے ملاقاتیں کیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکاروں سمیت فورک لفٹرز اور چپس رائیڈرز ہمہ وقت موجود رہیں تاکہ سڑکیں رواں دواں ہوں، ٹریفک حکام اور اہلکار محرم الحرام کے دوران چوکس رہیں اور شہر کے کسی بھی علاقے میں رش نہ بننے دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل روٹس پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نا ہو' ٹریفک حکام شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں 

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -