ساتویں محرم کیلئے 7 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر موجود 

  ساتویں محرم کیلئے 7 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر موجود 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور شہر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر ساتویں محرم کے حوالے سے شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،شہر کے اطراف اور باالخصوص اندرون شہر گاڑیوں کا داخلہ مکمل بندکر دیا گیا ہے، تمام راستوں کو پائپ، خار دار تاریں اور قنات سمیت رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے، غیر متعلقہ افراد کو جلوس روٹس سے دور رکھا جا رہا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، ساتویں محرم کے لئے 7 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر موجود ہیں، عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گذار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جا رہا ہے، سنئیر افسران کی جانب سے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق پشاور شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر ساتویں محرم کے حوالے سے شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،شہر اطراف اور

 باالخصوص اندرون شہر گاڑیوں کا داخلہ مکمل بندکر دیا گیا ہے، تمام راستوں کو پائپ، خار دار تاریں اور قنات سمیت رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے، غیر متعلقہ افراد کو جلوس روٹس سے دور رکھا جا رہا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، ساتویں محرم کے لئے 7 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر موجود ہیں، عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گذار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جا رہا ہے، سنئیر افسران کی جانب سے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر پولیس جوانوں کو کارڈز فراہم کئے گئے ہیں،تمام روٹس اور امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں کی وقتا فوقتاً سویپنگ کی جا رہی ہے،جبکہ بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کو خصوصی ہدایات دیئے گئے ہیں 

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -