ایس ایس پی سکھرکا مختلف علاقوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

  ایس ایس پی سکھرکا مختلف علاقوں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک،ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد نے دیگر افسران کے ہمراہ روہڑی پنوعاقل سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں سمیت مجالس جلوسوں میں تعینات سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے متعلق افسران و اہلکاروں کو اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے مختلف مقامات پر جاری مجالس پر تعینات افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کی، ایس ایس پی سکھر نے پرمٹ ہولڈر منتظمین سے سیکیورٹی کے متعلق تبادلہ خیال کیا اور فول پروف انتظامات کے متعلق دریافت کیا منتظمین کی جانب سے پولیس کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات پہ اطمینان کا اظہار کیا۔