نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہے‘ حاجی زبیر علی 

  نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہے‘ حاجی زبیر علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہے‘ الخدمت ہسپتال زیر علاج نشئی مریضوں کو بہترین علاج فراہم کررہی ہیں جس پرانکو خراج تحسین پیش کرتاہوں‘انکو ہرقسم کی سپورٹ فراہم کرینگے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں انکی رہنمائی کرینگے جبکہ کوہاٹی گیٹ اور نشتر آباد میں بھی منشیات بحالی سنٹر قائم کرینگے‘ نشے سے انکا ر اور زندگی سے پیار کریں اور اس نعرے پر عمل درآمد کریں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے الخدمت ہسپتال  کے دورے  کے موقع پر تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہیں  مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے چیئرمین عبدلوہاب صافی‘ انتظار خلیل‘ واہ واہ خان‘ نوید شاہ‘ قاضی محمد نور‘ولی محمد اور دیگر چیئرمینوں کے ہمراہ الخدمت ہسپتال پشاور کا دورہ کیا‘ اس دور ان الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر وقاص خان نے انکا استقبال کیا جس پر ہسپتال میں زیر علاج نشئی مریضوں نے مئیر پشاور کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیاگیا مئیر پشاور  نے زیر  علاج نشئی مریضوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور  منشیات کے عادی مریضوں کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا جبکہ مریضوں نے بھی مئیر پشاور کو کیک کھلایا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صد ر وقاص نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی خدمت کی ہر موقع پر پیش پیش رہتی ہے‘ اور منشیات کے عادی ا فراد کو علاج فراہم کررہی ہیں جسمیں انکو میڈیسن کے ساتھ وزشیں اور دیگر سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں اور انکو بہترین علاج کیاجارہا ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر پشاورحاجی زبیر علی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن صوبے میں ناگہانی آفت  اور دیگر مواقع پر دکھ درد میں پیش پیش ہوتی ہے اور اپنا اہم کردار پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آج آپ لوگ میرے سامنے تندرست وتوانا بیٹھے ہیں اور آپ لوگ ایک نئی زندگی اور نئی سوچ کے ساتھ اپنی زندگی شروع کررہے ہیں اورآپ اپنے والدین اور خاندان کیلئے ایک قابل فخر شہری بننے کا مصمم ارادہ کریں اور آپ کو اپنے دیگر ساتھی جو کہ اس موذی نشے میں مبتلا رہتے ہیں آپکافرض بنتاہے کہ آپ ملک اور قوم کیلئے ان لوگوں کو بھی نشے سے دور رکھنے کیلئے اپنا کردار ا داکرے ۔