چارسدہ‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تنگی کے انتخابات مکمل

  چارسدہ‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تنگی کے انتخابات مکمل

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تنگی کے انتخابات مکمل۔مولانا خلیل الرحمن امیر اور مولانا عبد الوکیل ناظم عمومی منتخب۔تفصیلات کے مطابق عالم مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تنگی کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں مولانا خلیل الرحمان امیر جبکہ مولانا عبد الوکیل ناظم عمومی منتخب ہو گئے۔ شیخ الحدیث مولانا مفتی کمال شاہ حقانی اور مولانا نور محمد کو تنظیم کے سرپرستان اعلیٰ بھی مقرر کر دیے گئے۔کابینہ کے دیگر اراکین میں مولانا محمد اسامہ نائب امیر،مولانا قاری فضل مولا ناظم مالیات،مولانا قاری نذیر گل ناظم اطلاعات، مولانا فیاض الکریم مبلغ جبکہ مجلس شوری کے اراکین میں مولانا اکرام رازق،مولانا واسع اللہ،مولانا امتیاز،مولانا عابد،مولانا غفران،مولانا عبد الغفار اور مولانا ظاھر شاہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -