خیبر‘ پولیس کی کارروائی‘ منشیات سمگلنگ ناکام‘ 3 گرفتار
خیبر (بیورورپورٹ) منشیات کے خلاف لنڈی کوتل پولیس کی بڑی کارروائی آئس سمگل کرنی کی کوشش ناکام بنادی ناکہ بندی کے دوران 7 کلو 500 گرام آئس جبکہ 2کلو گرام ہیروئین برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار مقدمہ درج پولیس زرائع کے مطابق ڈی پی او خیبر عمران خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل مسلم خان کے خصوصی ہدایت پر زیڑے چیک پوسٹ پر اے ایس آئی بخت راون کے نگرانی میں ناکہ بندی لگائی گئی جہاں تین مشکوک افراد پیدل منشیات سمگل کر رہے تھے۔تلاشی لینے پر انکے قبضہ سے مجموعی طور پر ائس 7کلو 500 گرام،ہروئین 2 کلو برآمد ہوئی ملزمان عمر زیب،عادل،محمد خان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا۔اے ایس آئی بخت روان نے رابطہ پر بتایا کہ آئس اور ہیروئن چھ ڈبوں میں بند کر دیا گیا تھا ملزمان پیدل جارے تھے کے اس دھر لیا تلاشی کے دوران آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی ملزمان میں دو کم عمر تھے جسکے ساتھ شناختی کارڈ نہیں تھے