ٹانک‘ اے ڈی سی جنرل سے ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر کی ملاقات
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر حیات اللہ محسود کی اے ڈی سی جنرل سے ملاقات،تعیناتی پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر حیات اللہ محسود نے جنوبی وزیرستان کے نوتعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی,جنوبی وزیرستان کے صدر حیات اللہ محسود اور جنرل انفارمیشن سیکرٹری وسیم محسود نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور انہیں خوش آمدید کہاصدر حیات اللہ محسود نے امید ظاہر کی کہ موجودہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ان کا مزید کہنا تھا کی روایات سے باخبر نوتعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مسائل حل کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنگش نے حیات اللہ محسود کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ کان ہوتے ہیں جنوبی وزیرستان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کا خصوصی کردار رہا ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا