بنوں‘ جرگہ کی کوششیں بار آور‘ قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل

  بنوں‘ جرگہ کی کوششیں بار آور‘ قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)جرگہ کی کوششوں سے اقدام قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی کلاخیل رحمت آبادشیراز خان کے خاندان اور شیروالی خان خان کے خاندان کے مابین فائرنگ سے شیروالی خان کا بیٹا زخمی موقع پرملک راحت خان ایڈوکیٹ نے پہنچ کر مقامی روایات کے مطابق مشروط فائر بندی کرائی اور ملک راحت خان ایڈوکیٹ نے شاہ دراز ماما،غلام ماما اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ اس دشمنی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کو صلح کیلئے راضی کیا اس سلسلے میں جرگہ کے فیصل کے مطابق شیراز خان کے خاندان کی جانب سے علماء کرام اور معززین کے ہمراہ ننواتے جرگہ بھیجا گیا جسمیں ایک لاکھ روپے نقد اور ایک دنبہ پیش کیا تاہم شیروالی خان کے خاندان نے اسے اللہ کی رضا اور جرگہ کی حاطر معاف کرتے معاف کرتے ہوئے دشمنی ختم کرنے کا اعلان کیاا ور دونوں فریقین جرگہ کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -