قائد آباد سے 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز اور 4 سانپ برآمد

  قائد آباد سے 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز اور 4 سانپ برآمد

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے قائد آباد میں کارروائی کے دوران 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز اور 4 سانپ برآمد کر لیے جو غیر قانونی شکار کے دوران پکڑے گئے تھے۔سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر عظیم خان، اعجاز نوندانی، لال محمد اور مدن لال نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان ان جانوروں سے مضر صحت دوائیاں بنا کر جھانسے سے فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں، کارروائی کے دوران  گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔جاوید مہر کے مطابق کنزر ویٹر سندھ وائلڈ لائف کے عملے نے بعد اذاں 75 اسپائنی ٹیلڈ لزرڈز کو ان کے قدرتی ماحول میں لے جاکر آزاد کردیا۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -