تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوئے:پرویز خٹک

  تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوئے:پرویز خٹک

  

       نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف  کے صوبائی صدرپرویز خان خٹک  نے مروبہ کلے میں  ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت کا میں خیبر پخون خواہ میں  وزیراعلی بنا اور ترقی کا سفر عوام تک منتقل کیاخوڑہ نظام پور میں  پہلے مرحلے میں سڑکوں کا جال  وسیع کیا اج اٹک سے نظام۔پور کوہاٹ باونڈری تک کارپیٹیڈ  سڑکیں بنائی سوئی گیس خوڑہ کے تمام علاقوں میں  پائپ لائن بچھائیں.اور کنکشن بھی لگ جائیں گے خوڑہ کی ترقی کا سفر اب تک مکمل  ہو چکا ہوتا  اگر اس پہلے اپ لوگوں نے پرویز خٹک  کو ووٹ دیا ہوتا لیکن  اپ لوگوں نے ووٹ لٹیروں کو دئے  جس کے باعث  خوڑہ ترقی  سے  دور رہ گیا۔ خوڑہ نے پہلی بار مجھے ووٹ دیا اور اج دیکھو سڑکوں گیس بجلی  سکولوں  کا کام ہم نے مکمل کر لیا ہے۔اج پورے پاکستان میں  تحریک انصاف  کو لوگ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے  ووٹ دیتے ہیں۔ پنجاب میں  ان چوروں کے ٹولے کو  چاروں شانے  چت کر دیا اب  ضمنی الیکشن میں بھی ہرائیں گے۔ خوڑہ کے عوام اج مجھ سے عہد کرے کہ وہ ائندہ ان لوگوں کو ووٹ  نہی دیں  جن ڈاکووں نے  ووٹ لیکر ان کی  ترقی  اور خوسحالی  کے فنڑز ھڑپ کئے  پرویز خٹک  نے کہا کہ  خوڑہ کے عوام دوسری  بار  پرویز خٹک  کو ووٹ دیں گے  تو خوڑہ کو پیرس  بنائیں گے۔ 

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -