بنوں‘ بدقماش عناصر کیخلاف پولیس کی کارروائی‘ اشتہاری سمیت متعدد گرفتار

  بنوں‘ بدقماش عناصر کیخلاف پولیس کی کارروائی‘ اشتہاری سمیت متعدد گرفتار

  

بنوں (نمائندہ خصوصی) مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس سرگرم عمل۔گزشتہ سہ روزہ مہم کے دوران،  مختلف کاروائیوں میں قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار، دیگر ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر کل 10 عدد پستول، 01 کلاشنکوف معہ سینکڑوں عدد ایمونیش برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال کے احکامات کی روشنی میں بنوں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کا جینا محال کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ رضوان اللہ خان معہ پارٹی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی او کینٹ عمران اسلم کی قیادت میں کاروائیاں کرتیہوئے مقدمہ 130 مورخہ 02/04/2017 جرم 302-34 PPC میں تھانہ منڈان کو مطلوب مجرم اشتہاری عامر خان ولد جاوید سکنہ پیردل خیل ممش خیل حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا، دیگر کاروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کے قبضے سے مجموعی طور پر کل 10 عدد پستول، 01کلاشنکوف معہ ایمونیش برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے گئے، ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹرد کرکے پابند سلاسل کئے گئے۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -