چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہرقائد کو لٹوایا ہے: مصطفی کمال

  چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہرقائد کو لٹوایا ہے: مصطفی کمال

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ لوگوں کے پاس اب پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ہے، کراچی والے اپنے چوکیدار بدلیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کا تصور کیوں نہیں ہے؟ نالوں کی صفائی بارش سے 4 مہینے پہلے ہوتی ہے۔ کراچی والے آج بھی پینے کا صاف پانی مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی، آج بھی حکومت میں ہے۔ لوگوں کے پاس اب پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ہے۔ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی والے اپنے چوکیدار بدلیں۔ کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے۔ بجلی کے لیے مختلف کمپنیوں کو لائسنس دینے پڑیں گے۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -