اسٹیٹ بینک نے موخر ادائیگیوں کے لیے درکار کیش مارجن میں کمی کر دی

  اسٹیٹ بینک نے موخر ادائیگیوں کے لیے درکار کیش مارجن میں کمی کر دی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں شرح مبادلہ میں بہتری کے باعث اسٹیٹ بینک نے موخر ادائیگیوں کیلیے درکار کیش مارجن میں کمی کر دی ہے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 100فیصد نقد مارجن کی ضروریات میں 25 فیصد تک نرمی کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق نظرثانی درآمد سے ادائیگی کی مدت91 سے 180 دن پر لاگو ہوگی۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 181 دن سے اوپر تک کیش کی ضرورت صفر فیصد ہوگی، نئی شرائط تمام نئی درآمدات کے لیے دستیاب ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق درآمدکنندگان کو ریلیف دینے کے لیے کیش مارجن شرائط میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے اس سے پہلے موخر ادائیگیوں پر سو فیصد کیش مارجن تھا۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -