تعلیم و صحت میدان میں انقلابی اقدامات کر کر ہے یں:شوکت یوسفزئی

  تعلیم و صحت میدان میں انقلابی اقدامات کر کر ہے یں:شوکت یوسفزئی

  

      پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے میدان میں ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے،عمران خان کے وژن کے مطابق موجودہ بلدیاتی نظام سے عوام کو انکی گھر کی دہلیز پر سہو لیات میسر ہوگی،نواز شریف کو پاکستان کے مسائل کا ادراک اور احساس نہیں ہے وہ ہمت کریں اور پاکستان آئیں، ہمیں مہنگائی کے طعنے دیتے تھے،اب دیکھیں شہباز شریف کی حکومت میں دن بدن پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہا ہے اور ایکسپورٹ میں کمی آرہی ہے،انکی حکومت میں افغانستان کی سرزمین پر ڈرون حملے شروع ہوگئے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے،شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ کے علاقے ویلج کونسل کندو کے ویلیج کونسل چئیرمین امیر اکبر خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر تحصیل ناظمین وقار احمد خان اور سدید الرحمان نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونیوالے کارکنان کو خوش آمدید کہا اور انکو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے شانگلہ کو لوٹا اور یہاں کی سڑکیں تباہ حال چھوڑ دیں اور یہاں کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ انکو خوشی ہورہی ہے کہ آج شانگلہ بدل رہا ہے اور یہاں کے عوام میں سیاسی شعور بھی بیدار ہورہا ہے۔صوبائی وزیر نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس یونین کونسل میں چھ کروڑ سے زائد فنڈز منظور ہوچکی ہیں اور مزید بھی یہاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کریں، کمیٹیاں بنائیں اور معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان کے قیام سے لیکر ابھی تک شانگلہ بنیادی سہولیات سے محروم رہا ہے،سابق منتخب نمائندوں نے شانگلہ کو نظر انداز کرکے پسماندہ رکھا اور عوام کو پلاسٹک پائپ سے ورغلایا۔انکا مزید کہنا تھا شانگلہ ایک خوبصورت وادی ہے، سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری رکھیں گے۔شوکت یوسفزئی نے اپنے خطاب میں وہاں کے عوام کیلئے دو نئے سکولوں کی تعمیر کے علاوہ ایک ڈسپنسری کے قیام اور دیگر ترقیاتی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

کامرس -پشاورصفحہ آخر -