ہماری حکومت کی پالیسیوں سے تبدیلی آنا شروع ہو گئی، مفتی عبدالشکور 

ہماری حکومت کی پالیسیوں سے تبدیلی آنا شروع ہو گئی، مفتی عبدالشکور 

  

لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم،تصاویر: ایوب بشیر) میزاب گروپ25سال سے ضیوف الرحمن کی خدمت کر رہا ہے، میزاب خدمت کا دوسرا نام ہے سیگال گروپ بھی میزاب گروپ کی طرح ٹرینڈ سیٹر بنے گا۔ میزاب کی طرح سینگال بھی سود سے پاک کاروبار پر یقین رکھتا ہے امانت دیانت ہمارا منشور ہے۔ میزاب گروپ دو سال کے بعد دوبارہ اپنے پارٹنر کو دست بازو بننے کی دعوت دیتا ہے۔ میزاب گروپ کامیاب حج اپریشن  پروفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو مبارکباد دیتا ہے۔ حج2022ء کے شاندار انتظامات کرنے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میزاب گروپ کے پی سی لاہور میں ہونے والے عمرہ سیمینار2022ء سے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور،مشیر وزیراعظم چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی، ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمن چودھری،شاہد محمود انور مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان الحاج مسعود شنواری صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ الخدمت فاؤنڈیشن میاں عبدالشکور اور ڈائریکٹر سیگال گروپ عرفان خلیل، خلیق الرحمن، سعودی عرب سے ابو فہد احمد ابراہیم شریعہ،خالد محمد ادریس، شیخ ابو ابراہیم عبداللہ غامدی کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب۔ عمرہ سیمینار کے موقع پر سیگال گروپ کی طرف سے1947ء سے ہاؤسنگ سکیم میں پانچ مرلہ کے آٹھ پلاٹوں کا انعام میزاب گروپ کے لئے، ملک بھر کے بزنس پوائنٹ کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے میزاب گروپ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا حج2022ء بہترین رہا موجودہ حکومت نے سستا حج کرا کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے،ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کی وبا کو جس انداز میں سعودی حکومت نے کنٹرول کیا ہے  وہ قابل ستائش ہے ایک سال ایک ہزار، گزشتہ سال پانچ ہزار اس سال10لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی۔ میزاب گروپ کاروبار کے ساتھ اللہ کو بھی راضی کرر ہا ہے آئیں مل کر دنیا کے سامنے پاکستان کا خوبصورت چہرہ پیش کریں۔چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن عبدالشکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا40لاکھ یتیم بچے ہماری توجہ کے طالب ہیں،20ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں،25 ہزار یتیم بچوں کی کفالت ہدف ہے، 20آغوش سنٹر کام کر رہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد میں بھی خدمت فاؤنڈیشن پیش پیش ہے، آیئے آپ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے دست بازو بن جائیں۔ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمن چودھری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا دو سال کے بعد ہم ملک بھر میں اپنے دفاتر کو دوبارہ فعال کر رہے ہیں۔ میزاب خدمت کا دوسرا نام ہے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں نئے دور کا مقابلہ نئی جدت سے کریں گے۔ چیئرمین سیگال گروپ و ڈائریکٹر میزاب گروپ شاہد محمود انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیگال گروپ اور میزاب گروپ کی طرف سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔چیئرمین ہوپ الحاج مسعود شنواری نے امتیاز الرحمن کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی اور کہا حج2022ء کے کامیاب اپریشن پر ملک بھر کے حج آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میزاب گروپ

مزید :

صفحہ آخر -