اظہر اقبال ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات

 اظہر اقبال ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) اظہر اقبال ہاشمی ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں فرائض انجام دے رہے تھے، اظہر اقبال ہاشمی وزارت مذہبی امور میں بطور سیکشن افسر فرائض انجام دے چکے ہیں ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں ڈپٹی سیکرٹری بنا یا گیا تھا، ایماندار ترین اور محنتی افسر کی حیثیت سے پہچان رکھنے والے اظہر اقبال ہاشمی کو دوبارہ بطور ڈپٹی سیکرٹری ذمہ داری دی گئی ہے۔یاد رہے اظہر اقبال ہاشمی وزارت مذہبی امور میں سیکشن افسر ایچ جی او کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کر چکے ہیں ان کے جانے کے بعد گزشتہ دوسال میں پانچ سے زائد سیکشن افسر فارغ کیے جا چکے ہیں اس وقت بھی جو سیکشن افسر لگایا گیا ہے اسے اضافی چارج دیاگیا ہے۔ اظہر اقبال ہاشمی کی واپسی کو وزارت کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔
اظہر اقبال

مزید :

صفحہ آخر -