بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، راشن تقسیم
کراچی (خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کی جانب سے پاکستان بلخصوص بلوچستان کی سیلابی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی سے ٹیموں کو تشکیل دے کر ہنگامی طور پر لسبیلا کے سب ڈویژن بیلا کی جانب بھیجا گیا تاکہ حالات کے مطابق موئثر انداز میں مشکل میں پھنسے افراد کو انکی ضرورت کے مطابق مدد فراہم کی جاسکے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی سے بھیجی جانے والی ان ٹیموں کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے بلوچستان کے لوگوں کیلئے وافر مقدار میں ٹینٹ، اشیاء خوردونوش اور ادویات لے جائی گئیں ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹاؤن نے میڈیکل کیمپ بھی لگایاہے تاکہ لوگوں کو ہر ممکن فوری طبی امداد کی جا سکے اور ساتھ ہی سیلاب اور سخت موسم سے ہونے والی بیماریوں میں بھی عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔یہ میڈیکل کیمپ ماہر اور بہترین ڈاکٹرزکی زیرِ نگرانی کام کر رہے ہیں۔ چاہے بات سندھ کے دور افتادہ گاؤں گوٹھوں میں پانی کی بورنگ ہو یا تھر کے دورافتادہ علاقے میں طبی امداد، رمضان میں اشیاء خوردونوش پہنچانا ہو یا غریبوں کو مہنگا علاج، چاہے مستحق طالبعلم کی تعلیم کا معاملہ ہو، ہر خاص و عام کے پیٹ کوملک بھر میں پھیلے دسترخوان کے ذریعے بھرنا ہو، کہیں کوئی زمیں بوس عمارت کے ملبے سے لوگو ں کو نکالنا ہو یاآگ سے گھری عمارت کی آگ بجھانی ہو، بحریہ ٹاؤن ہمیشہ ہر طرح کے حالات میں سب سے آگے رہا اورہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے کام آیا ہے اور عوام دوست کاوشوں میں مصروفِ عمل رہاہے۔
بحریہ ٹاؤن